• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 11:23 صبح
  • پاکستان

ملاقات کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان بہتر افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ملک پیر کو خلیجی ریاستوں سے عمان میں ملاقات کرے گا تاکہ اسٹریٹجک آبنائے ہرمز پر بات چیت کی جا سکے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوران آبنائے ہرمز بند کیا ہوا ہے جس سے بیشتر ممالک کے تیل کی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے.

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس ملاقات کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان بہتر افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور مشترکہ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس ملاقات میں عراق اور خلیج فارس کے دیگر ساحلی ممالک شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے پورے خطے میں حملوں کے ساتھ جوابی کارروائی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر دی ہے جس کے ذریعے عالمی تیل کی سپلائی کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے