چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
(13 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور اکشے کمار کی فلم ’حیوان‘ باکس آفس پر ریلیز کے ابتدائی دنوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق حیوان کے باکس آفس پر انتہائی کمزور نمبر سمیٹنے کے دوران اکشے کمار کے ایک مداح نے اداکار کے نام کھل خط لکھا جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔
دلبرداشتہ مداح نے خط میں اداکار کا فین ڈم چھوڑنے کا اعلان کیا لیکن یہ بھی واضح کیا کہ فلم اسٹار کیلیے اس کی ہمیشہ محبت برقرار رہے گی۔
Leaving fandom 🙏🏻 Love you @akshaykumar sir till my last breath https://t.co/s5yVy5rgmT — Kapil`ॐ (@iAKsSaviour) September 13, 2026
Love you @akshaykumar sir till my last breath https://t.co/s5yVy5rgmT
— Kapil`ॐ (@iAKsSaviour) September 13, 2026
کپل نامی مداح نے خط میں لکھا کہ میں آپ کا فین ڈم چھوڑنے کیلیے درخواست دے رہا ہوں، لیکن میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سے متعلق کسی بھی منفی صورتحال، تنازعہ یا ناپسندیدہ بحث میں اس کا حصہ نہیں بنوں گا اور اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ خط اس وقت سامنے آیا جب اکشے کمار کی تازہ فلم حیوان باکس آفس پر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ فلم مین بولی وڈ اداکار نے ایک مختصر کردار ادا کیا ہے۔
فلم اب تک 5.5 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ پری درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار اور سیف علی خان مرکزی کرداروں میں ہیں جو 11 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔
