پاکستان کے دو ٹرائیتھلیٹس نے چین اور ازبکستان میں ہونے والے الگ الگ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے طویل فاصلے کے ٹرائیتھلون چیلنجز مکمل کرلیے۔
پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے چین کے شہر ڈالی میں ہونے والا آئرن مین 70.3 ڈالی مقابلہ 6 گھنٹے 30 منٹ اور 41 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
لاہور کے فالکن ٹرائیتھلون کلب سے وابستہ شہزادہ اسد نے 1.9 کلومیٹر تیراکی 40 منٹ 57 سیکنڈ، 90 کلومیٹر سائیکلنگ 2 گھنٹے 59 منٹ 8 سیکنڈ جبکہ 21.1 کلومیٹر دوڑ 2 گھنٹے 30 منٹ 16 سیکنڈ میں مکمل کی۔
ڈالی میں ہونے والے مقابلے میں ایتھلیٹس کو تیراکی، سائیکلنگ اور دوڑ کے مراحل میں مجموعی طور پر 113 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی ٹرائیتھلیٹ جبران جاوید نے ازبکستان میں ہونے والا چیلنج سمرقند مقابلہ 5 گھنٹے 25 منٹ اور 52 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
کراچی کے ایس وی آر سی سے وابستہ جبران جاوید نے 1.9 کلومیٹر تیراکی 40 منٹ 29 سیکنڈ، 86 کلومیٹر سائیکلنگ 2 گھنٹے 34 منٹ 37 سیکنڈ جبکہ 21.5 کلومیٹر دوڑ 1 گھنٹہ 55 منٹ 15 سیکنڈ میں مکمل کی۔
جبران نے ٹرانزیشن سمیت مجموعی طور پر 109.4 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 25 منٹ اور 52 سیکنڈ میں طے کیا۔
سمرقند میں سائیکلنگ کا مرحلہ تاریخی اور جدید مقامات سے گزرا جبکہ دوڑ کا چار چکروں پر مشتمل مرحلہ سلک روڈ سمرقند کمپلیکس کے خوبصورت روئنگ کینال کے اطراف منعقد ہوا۔
شہزادہ اسد اور جبران جاوید کی الگ الگ بین الاقوامی ٹرائیتھلون مقابلوں میں شرکت اور طویل فاصلے کے چیلنجز کی کامیاب تکمیل پاکستان میں ٹرائیتھلون کے کھیل میں بڑھتی ہوئی سرگرمی کی عکاسی کرتی ہے۔
مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گرگئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا
نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم
یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا: رضا اللہ
تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، انگلینڈ نے پہلی بارہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا
جوروٹ نے ٹنڈولکرکا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان ایکویسٹریئن ٹیم کے گھوڑے ’ایڈن ڈو ویریٹ‘ کو ایشین گیمز کیلئے ٹوکیو روانگی کی اجازت مل گئی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنانیوالے پاکستانی بیٹر بن گئے
5،6 سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، پی ایس ایل کو 10سال ہوچکے لیکن ایک بیٹر بھی نہیں نکالا: وسیم اکرم
شان مسعود سابق کپتان رمیز راجا سے آگے نکل گئے
تازہ ترین
• 1 گھنٹے پہلے دو مختلف بین الاقوامی ٹرائیتھلون مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت
• 1 گھنٹے پہلے شمالی کوریا کا بحیرہ جاپان میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
شمالی کوریا کا بحیرہ جاپان میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
• 1 گھنٹے پہلے موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟
موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟
• 1 گھنٹے پہلے خطےکے ممالک ہمارے بھائی ہیں، پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پرحملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے: پزشکیان
خطےکے ممالک ہمارے بھائی ہیں، پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پرحملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے: پزشکیان
• 2 گھنٹے پہلے کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ
کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ
• 2 گھنٹے پہلے ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی
ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی
• 2 گھنٹے پہلے بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا
بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا
• 3 گھنٹے پہلے خطے کی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں اضافہ ہوگیا
