• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 4:07 شام
  • پاکستان

چین میں اپنے دوسرے دن کے شیڈول میں پہلے ینچوان میں ایک اسپورٹس ویئر کارخانے،پھر ایک زرعی سائٹ اور آخر میں ایک کمیونٹی سینٹرکا دورہ شامل تھا، پہلے اسپورٹس ویئر بنانے والے کارخانے جانے کےلیے صنعتی علاقے میں داخل ہوئے تو کرفیو کا ساماحول لگالیکن کارخانے میں داخل ہوئے تو وہ کارکنوں سے بھرا ہوا تھا۔

مطلب کام کے وقت لوگ پوری طرح کام میں مصروف تھے اور کام کی جگہ سے باہر سناٹا تھا،کارخانے کے ورکر دورہ کرنے والوں کی آمد سے بے نیاز پوری طرح اپنے کام میں مصروف نظرآئے، کسی سے آنکھیں چار ہوئیں تو اس نے مسکرا کا خیر مقدم کیا اور پھر اپنے کام میں لگ گیا، ہر ورکر کے کام میں مہارت اور نفاست عیاں تھی جو چین کی معیشت میں فرد کی حیثیت سے بھی میں اپنا حصہ ڈال رہی تھی۔

اگلا پڑاؤ ننگشیا ریجن کے شہر ینچوان کے نواحی گاوں یوآن یی میں قائم جُن کاؤ کاشت کاری مرکز تھا، جُن کاؤ اک کثیر المقاصد ہائبرڈ گھاس کی ٹیکنالوجی ہے، جو چین میں 80کی دہائی میں تیار کی گئی، اس کے ذریعے کھانے کے قابل مشروم اُگائے جاتے ہیں، مویشیوں کے لیے چارہ تیار کیا جاتا ہے اور بنجر یا خراب زمین کو دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے۔

یہ مرکز چین میں زرعی اعتبار اور غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی بحالی کی کوششوں سے متعلق تاریخی اہمیت رکھتا ہے، اس مرکز کے بڑے بڑے گرین ہاؤسز میں جُن کاؤ گھاس اونچائی کی جانب سیدھی اور گھنی اگتی ہے، جُن کاؤ کے بانی پروفیسر لن ژانگشی 1997 میں جُن کاؤ گھاس کے کچھ ڈبے لیے یہاں آئے اور اسے کھمبیوں یعنی مشروم کی کاشت کے لیے استعمال کیا۔

اس تجربے سے مقامی کسانوں کے لیے آمدنی کے نئے مواقع پیدا ہوئے جن سے کسانوں نے فائدہ اٹھایا اور چینی معیشت میں اپنا حصہ ڈالا، ان گرین ہاؤسز کے ساتھ ہی ایکایگزہیبیشن ہال بھی ہےجہاں جُن کاؤ ٹیکنالوجی کے مختلف استعمال اور اسے ”خوش حالی کی گھاس“ کے طور پر دکھایا گیا ہے، کھانے اور طبی استعمال والےمشروم کی کاشت کے لیے یہ گھاس بطور بہترین خام مال استعمال ہو تی ہے۔

ساتھ ہی یہ جن کاگھاس مویشیوں کے لیے زیادہ پروٹین والی خوراک بھی ہے اوربنجر علاقوں میں مٹی کا کٹاؤ روکنے اور ماحولیاتی بحالی میں بھی کام آتی ہے، مجموعی طور پر یہ مرکز نمایاں مثال ہے کہ جُن کاؤ ٹیکنالوجی کس طرح زرعی پیداوار، ماحولیاتی بحالی اور غربت کے خاتمے کو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔

خوش حالی کی گھاس والے گاؤں سے ہم پہنچےچانگ چِنگ گارڈن کمیونٹی سینٹر جسے گریٹ وال کمیونٹی سینٹر بھی کہا جاتا ہے،’’چانگ چِنگ یعنی گریٹ وال‘‘ یہ جِن فِنگ ضلع میں واقع ایک بڑی کثیرالنسلی رہائشی کمپلیکس ہے ، اگست 2003 میں بنایا گیا یہ ایک وسیع رہائشی علاقہ ہے جہاں ہزاروں خاندان آباد ہیں۔

چانگ چِنگ گارڈن کمیونٹی ایک عام رہائشی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف نسلی گروہوں کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور سماجی ہم آہنگی کی ایک نمایاں مثال بھی ہے، یہاں کمیونٹی کی سطح پر صحت، بزرگوں کی دیکھ بھال، تفریح، شہری خدمات اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے ایک منظم اور باہمی تعاون پر مبنی معاشرتی ماحول قائم کیا گیا ہے۔

نِنگشیا میں اسے نسلی اتحاد، سماجی خدمات اور شہری تنظیم سازی سےمتعلق ایک مثالی بنیادی کمیونٹی مانا جاتا ہے،اس مرکز کو دیکھ کر یہ بھی پتا چلا کہ چین اپنے بنیادی نظریے سے بہ خوبی جڑا ہوا ہےاور کمیونٹی کو اس طرح سے مضبوط رکھے ہوئے ہے۔

جاری ہے

جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

رضوان پر بھینس چوری کا ہی الزام لگا دیتے!!

مسلم لیگ (ن) کی ’’تنہا پرواز‘‘

جماعت اسلامی کی آسان سیاست

مکہ کی طرف بڑھتا ڈرون!

مریم نواز کا بیان اور زمینی حقائق

پاکستان کرکٹ: نظام کٹہرے میں

ننگشیا ریجن کا میڈیا کلاؤڈ پلیٹ فارم

صوبے یا انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت

صوبے نہیں بن رہے!!

نئے صوبے یا نئے انتظامی یونٹس

سپر ایل نینو: پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی

حیرتوں والی زمین بیجنگ کا سفر

تازہ ترین

• 12 منٹ پہلے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع

پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع

• 26 منٹ پہلے حیرتوں والی زمین چین کا سفر

• 42 منٹ پہلے ’بہن کینسر میں مبتلا ہے‘، میرا نے سفارتخانے سے لندن کا ویزا دینے کی درخواست کردی

’بہن کینسر میں مبتلا ہے‘، میرا نے سفارتخانے سے لندن کا ویزا دینے کی درخواست کردی

• 43 منٹ پہلے ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

• 52 منٹ پہلے موسمیاتی اہداف کے مؤثر نفاذ کیلئے مضبوط پالیسی فریم ورک ضروری ہے: وزیر خزانہ

موسمیاتی اہداف کے مؤثر نفاذ کیلئے مضبوط پالیسی فریم ورک ضروری ہے: وزیر خزانہ

• 1 گھنٹے پہلے خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

• 1 گھنٹے پہلے یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف

یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف

• 2 گھنٹے پہلے سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے