میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟
دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا
کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟
بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی
اسلام آباد : حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں اختلاف ایک نکتے پر ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے مذاکرات رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے، معاہدے پر دستخط سے قبل اتوار کو مذاکرات کا تیسرا دور بھی ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں ایک نکتے پر ڈیڈلاک برقرار تا حٓل برقرار ہے دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور متاثرہ اضلاع میں وفاقی حکومت کی معاونت سے متعلق امور پر ڈیڈلاک ہے۔
مذاکرات کی کامیاب یا ڈیڈ لاک برقرار رہنے سے متعلق حتمی اعلان جلد متوقع ہے ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان انسداد دہشت گردی کے معاملات پرڈیڈ لاک پایا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی کے پی میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں ضروری انتظامی اقدامات سے پیچھے ہٹ رہی ہے، پی ٹی آئی کی طرف سے اصل ڈیڈ لاک دہشت گردی سے جڑے انتظامی معاملات پر ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی میں حکومتی مؤقف سے گریزاں ہے، اگر انسداد دہشت گردی پر بات آگے نہیں بڑھتی تو باقی کسی چیز پر بھی آگے نہیں بڑھیں گے۔
علاوہ ازیں ڈی جی میڈیا قومی اسمبلی مذاکرات پر اعلامیہ جاری ہوگا، میڈیا بریفنگ نہیں ہوگی۔
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بڑی وجہ سامنے آگئی
