• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 1:47 صبح
  • پاکستان

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے مذاکرات رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے، معاہدے پر دستخط سے قبل اتوار کو مذاکرات کا تیسرا دور بھی ہوسکتا ہے۔

مذاکرات میں فریقین معاہدے کی بیشتر شرائط پر آمادہ ہوچکے ہیں، کسی فیصلے کی گارنٹی سے قبل عمران خان سے ملاقات کرانے کا معاملہ ڈیڈ لاک کا باعث بنا ہے، ایک نکتے پر اختلاف کے باعث مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوا ہے۔

یہ پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں تناؤ بڑھا تو کس نے مداخلت کی؟

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے کی طرف سے بھی تجویز کی حمایت کی گئی ہے، ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے فریقین ایک دوسرے سے مشاورت کر رہے ہیں، حکومت راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کی عمران خان سے ملاقات پر رضامند ہے۔

حکومت نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے لانگ مارچ ختم کیا جائے، اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کا معاملہ بھی مذاکرات میں اٹھایا اور پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹیرینز اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے کہا کہ عمران خان سے ملاقات سے پہلے لانگ مارچ مؤخر نہیں ہوگا، کسی بھی فیصلے سے قبل سہیل آفریدی کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کروائی جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے یقین دہائی کروائی کہ سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات میں جو بھی گفتگو ہوگی اسے راز رکھا جائے گا، اگر بانی پی ٹی آئی نے کوئی سخت پیغام بھیجا تو پھر ہم جا کر ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کسی بھی فیصلے کی گارنٹی سے قبل بانی سے ملاقات کرے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی حکومت اور اپوزیشن میں معاہدے کا مسودہ لے کر پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ وہ ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں مذاکرات سے متعلق ان کو بریف کریں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے