عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار
اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف
اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
صنعا: یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ صوبہ مأرب کی فضائی حدود میں سعودی عرب کا ایف 15 جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی طیارے کو مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ یمن میں سعودی فوجی کارروائیوں کی حمایت میں پرواز کر رہا تھا۔
حوثی ترجمان کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ عرصے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 450 حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کے جواب میں سعودی فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
تاہم سعودی حکام یا سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے فوری طور پر سعودی ایف 15 طیارے کے مار گرائے جانے کی تصدیق سامنے نہیں کی گئی، جبکہ طیارے کے ملبے یا پائلٹ سے متعلق تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔
واضح رہے کہ یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کے درمیان لڑائی میں ایک بار پھر شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔
امریکا کی سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
حالیہ دنوں میں حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کے دعوے کیے ہیں جبکہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی کارروائیوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
