• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 4:27 شام
  • پاکستان

حوثیوں کے مطابق طیارہ یمن میں سعودی فوجی کارروائیوں کی حمایت میں پرواز کر رہا تھا

صنعا: یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صوبہ مأرب کی فضائی حدود میں سعودی عرب کا ایف 15 جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی طیارے کو مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں کے مطابق طیارہ یمن میں سعودی فوجی کارروائیوں کی حمایت میں پرواز کر رہا تھا۔

حوثی ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ عرصے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 450 حملے کیے ہیں۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے جواب میں سعودی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تاہم سعودی حکام یا سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے فوری طور پر سعودی ایف 15 طیارے کے مار گرائے جانے کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ حوثیوں نے بھی اس دعوے کے ثبوت میں طیارے کے ملبے یا پائلٹ سے متعلق تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کے درمیان لڑائی میں ایک بار پھر شدت آئی ہے۔ حالیہ دنوں میں حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کے دعوے کیے ہیں جبکہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی کارروائیوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے