• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 12:48 شام
  • پاکستان

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

ریاض: سعودی عرب میں وزارتِ حج وعمرہ نے 78 ممالک کے حج دفاتر کے ساتھ حج 2027 کی ابتدائی تیاری اجلاسوں کا سلسلہ مکمل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حج امور کے دفاتر کے ساتھ اجلاسوں کا مقصد آئندہ حج سیزن سے قبل تیاریوں کو بہتر بنانا، آپریشنل منصوبوں کی نگرانی اور ریکوائرمنٹ اور ٹائم لائنز کو ہم آہنگ کرنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق تیاری اجلاسوں میں منظور شدہ شیڈول پر عملدرآمد میں پیش رفت، حج پیکیج کے طریقہ کار اور سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ معاہدوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

آگاہی اور رہنمائی کے پروگرام، حج آپریشنز کو منظم کرنے کے ضوابط، رہائش، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ سروسز اور کراؤڈ مینجمنٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کے لیے معاہدوں اور انتظامات کی تکمیل الیکٹرانک نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے جس میں 500 سے زائد ڈیجیٹل خدمات، 80 سے زیادہ سرکاری، آپریشنل اور 5 ہزار سے زائد سروسز ادارے شامل ہیں۔

سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!

واضح رہے حج 2027 کی تیاریوں کا آغاز گزشتہ حج کے اختتام کے ساتھ کردیا گیا تھا۔ پیشگی تیاریوں کا یہ طریقہ کار حج انتظامات کو مزید منظم، آسان اور بروقت انتظامات مکمل کرنے میں معاون ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے