کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں
ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ
ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟
جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے
ریاض (7 اکتوبر 2026): سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ سعودی عرب کے اس اقدام کے بعد ایشیا کیلیے خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو نے نومبر کے لیے ایشیا کو فراہم کیے جانے والے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمتوں سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر کم ہے۔
اس کے برعکس شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ نومبر کی یہ رعایت جون 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
ہم تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح پر کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
