• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 9:13 شام
  • پاکستان

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

(27 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے شادی کی تصاویر، شوہر اور فیملی کو سوشل میڈیا کی دنیا سے دور رکھنے کی اصل وجہ بتا دی۔

تاپسی پنوں نے دسمبر 2023 میں متھیاس بو سے شادی کی، تاہم انہوں نے اس معاملے کو ہر ممکن حد تک نجی رکھا، یہاں تک کہ یادگار لمحات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔

حالیہ انٹرویو میں بولی وڈ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے شوہر اور فیملی عوامی جانچ پڑتال کا نشانہ بنیں۔

’جب آپ کوئی تصویر یا ویڈیو دیکھتے ہیں تو یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہوتا بلکہ یہ بہت سے دوسرے لوگوں کے بارے میں بھی ہوتا ہے جو میری طرح پبلک فگر نہیں ہیں۔ میرے شوہر ایک اسپورٹس اسٹار ہیں لیکن لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں اتنے دیوانے نہیں، وہ اس طرح کی جانچ پڑتال کیلیے تیار نہیں جس کی میں عادی ہوں۔‘

تاپسی پنوں نے مزید کہا کہ اگر میں کوئی تصویر شیئر کرتی ہوں تو ہمارے مہمان بھی جانچ پڑتال کا نشانہ بنیں گے چاہے وہ اچھی ہو یا بری۔

یاد رہے کہ تاپسی پنوں 2013 سے متھیاس بو کے ساتھ تعلقات میں تھیں اور 10 سال بعد دسمبر 2023 میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے