• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 10:08 شام
  • پاکستان

میڈیا رپورٹس ہیں سرکاری طیارہ استعمال ہوا 1.25 کروڑ خرچ ہوئے، ایوان میں وضاحت دی جائے، اپوزیشن کی تحریک التوا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص مان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریکِ التوا میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارہ استعمال کیا گیا، جس پر تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔

یہ پڑھیں : مریم نواز کی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن آمد

تحریکِ التوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو معاملے کی مکمل تفصیلات ایوان کے سامنے لائی جائیں۔

رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ سرکاری طیارے کے استعمال کی قانونی اور انتظامی منظوری، اخراجات کی تفصیلات اور ادائیگی کے ذرائع سے متعلق وضاحت ایوان میں پیش کی جائے۔

تحریکِ التوا میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق معاملے پر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے