قومی کرکٹر شان مسعود نے رمیز حسن راجا اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کو ٹیسٹ کرکٹ میں رنز بنانے میں پیچھے چھوڑ دیا۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود بدقسمت رہے، جب کھا نے کے وقفے کے بعد وہ دوسری اننگز میں ایٹکنسن کی گیند پر سلپ میں ڈین لارنس کے شاندار کیچ کے نتیجے میں پویلین لوٹ گئے۔
بائیں ہاتھ کے بیٹس مین ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 8 ویں سنچری نا مکمل کر سکے، شان مسعود نے 148 گیندوں پر 12 چوکوں کے ساتھ 95 رنز بنائے، اپنی اس اننگز کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سابق ٹیسٹ اوپنر اور 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز حسن راجا اور لیجنڈ فاسٹ بولر اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کو ٹیسٹ کرکٹ میں رنز بنانے میں پیچھے چھوڑ دیا۔
رمیز راجا نے پاکستان کیلئے 1984 سے 1997 تک 57 ٹیسٹ کی 94 اننگز میں 31.83 کی اوسط سے 2833 رنز 2 سنچریوں اور 22 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کیے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ریکارڈ 10099رنز لیجنڈ یونس خان نے اسکور کیے ہیں۔
شان مسعود سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے پاکستانی بیٹرز میں اب 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ شان مسعود نے 50 ٹیسٹ کی 96 اننگز میں 30.80 کی اوسط سے 2926 رنز 7 سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کیے ہیں۔
برمنگھم کا ایجبسٹن ٹیسٹ شان مسعود کے کیرئیر کا 50 واں ٹیسٹ تھا۔ شان مسعود ٹیسٹ کرکٹ میں میچوں کی نصف سنچری مکمل کرنیوالے پاکستان کے 33 ویں کھلاڑی ہیں۔
پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے لیجنڈ جاوید میانداد ہیں جنھوں نے 1976 سے 1993 تک پاکستان کیلئے ریکارڈ 124 ٹیسٹ کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک پاکستان کے پانچ کھلاڑی میچوں کی سنچری مکمل کر سکے ہیں۔
رضوان اور امام ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی
برمنگھم ٹیسٹ: تیسرے دن کا آغاز، پاکستان کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 233 رنز درکار
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق
امام اور رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک جاری، مالی معاملات اور مشتبہ لین دین پر فوکس
ناصر حسین صائم ایوب کو سی پی ایل سے واپس بلا کر ٹیسٹ کھلانے پر شدید برہم
ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈکیخلاف پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 52 رنز بنالیے، 268 رنزکا خسارہ باقی
جی سی یو کے طالب علم 1100کلومیٹرکا فاصلہ دوڑکر طےکرنےکے منفرد چیلنج پرگامزن
رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش، سوالوں کے جواب دینےکیلئےمزید وقت مانگ لیا
انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو تارکین وطن سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج
فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان فٹبال ٹیم ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل
این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آگئے
تازہ ترین
• 12 منٹ پہلے پولینڈ میں روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
پولینڈ میں روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
• 14 منٹ پہلے شان مسعود سابق کپتان رمیز راجا سے آگے نکل گئے
• 15 منٹ پہلے ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے: شفیع جان
ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے: شفیع جان
• 2 گھنٹے پہلے سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
• 2 گھنٹے پہلے علامہ طاہر اشرفی نے ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026 حاصل کرلیا
علامہ طاہر اشرفی نے ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026 حاصل کرلیا
• 2 گھنٹے پہلے حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے کلاڈ اے آئی استعمال کرنیکا انکشاف
حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے کلاڈ اے آئی استعمال کرنیکا انکشاف
• 2 گھنٹے پہلے جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں
جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں
• 3 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
