کئی مسافروں کی ملائشیا کی کینیکٹنگ پروازیں چھوٹ گئیں
بینکاک میں طوفانی بارشوں سے ائیرپورٹ پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے کراچی آنے والی پرواز TG-341 غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہوئی.
پرواز تاحال بینکاک ائیرپورٹ سے کراچی روانہ نہیں ہوسکی. تھائی ائیر کی پرواز 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی.
پرواز کے تھائی لینڈ سے نہ پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ سے کینیکٹنگ پروازوں مسافروں کو مشکلات کاسامنا ہوا. کئی مسافروں کی ملائشیا کی کینیکٹنگ پروازیں چھوٹ گئیں.
مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ سے بینکاک کی واپسی کی پرواز 342 کی روانگی کے لیے صبح 7 بجے کا وقت دیا گیا تھا. کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز کی روانگی تاحال ممکن نہ ہوسکی.
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
