• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 9:52 شام
  • پاکستان

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

راولپنڈی (1 اکتوبر 2026): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی ایک اور ناکام کوشش بے نقاب کرتے ہوئے اسے دنیا کے سامنے رسوا کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارت کی جانب سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن اسٹیج کیا گیا، 29 ستمبر کی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کور نے جوائنٹ سرچ آپریشن سے متعلق ایک ٹوئٹ مین دعویٰ کیا کہ ایک دہشتگرد مارا گیا، ساڑھے 7 گھنٹے بعد بھارتی ملٹری کی جانب سے ایک اور اپڈیٹ دیا گیا، 30 ستمبر کو دعویٰ کیا کہ لشکر طیبہ کے دہشتگرد کی لاش مل گئی ہے جس کی شناخت محمد آصف الیاس ہاشم موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے، بھارتی ملٹری نے دعویٰ کیا کہ دہشتگرد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلات دیں اور دعویٰ کیا کہ آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، بھارتی ملٹری کی جانب سے محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کا شناختی کارڈ بھی دکھایا گیا، اس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے تفصیلات دی گئیں کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر کو مارا گیا ہے، بھارتی حکومت نے جو بعد میں تفصیلات دیں اس میں آصف کا نام تبدیل کر دیا، مودی سرکار نے کہا کہ موسیٰ عرف آصف فوجی کو مارا ہے، بھارتی فوج اور حکومت کی تفصیلات میں تضاد پایا گیا ، ان کی جانب سے کہا گیا کہ آپریشن شیرووالی کے درمیان بڑی کامیابی ملی ہے، یہ آپریشن مئی میں شروع ہوا تھا اور یہ کہتے ہیں کہ 6 ماہ بعد کامیابی ملی ہے، بھارتی فوج کی نام نہاد کامیابی پر ان کو مبارکباد دیں اور تالیاں بجائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے اُس شخص کو پریس کانفرنس میں بٹھا دیا جسے بھارت نے دہشتگرد قرار دیتے ہوئے مارنے اور لاش برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ یہ ہیں وہ شخص جس سے متعلق بھارت نے کہا ہم نے مار دیا ہے، بھارتی فوج کی چنارکور نے کہا ان کی لاش بھی مل گئی ہے۔

بھارت دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر اور دہشتگرد ریاست ہے

’سوال یہ ہے کہ بھارت کو اس ڈرامے کی ضرورت کیوں پڑی؟ اس ڈرامے کی 6 وجوہات ہو سکتی ہیں جس کا دنیا کو پتا ہونا چاہیے۔ بھارت کیلیے یہ ڈرامہ شرمندگی کا باعث ہے، وہ ایسے ڈراموں سے اپنی دہشتگردی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ وہ دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر اور دہشتگرد ریاست ہے، اس خطے میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت دہائیوں سے ملوث رہا ہے۔ یہ دہشتگرد تنظیموں کی سہولتکاری اور فنڈنگ کرتا آیا ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلیے دہشتگردوں کی فنڈنگ کرتا ہے۔‘

افغان طالبان بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ناجائز بچہ

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان بھارت سے متعلق کہتے ہیں کہ ہمارا ڈی این اے ایک ہے، افغان طالبان کی دہشتگردی بھی بھارت کا ایک چہرہ ہے، یہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ناجائز بچہ ہے، بھارت کیلیے ان سے بہتر دہشتگرد کون ہوں گے جو ڈالر کیلیے تیار ہے۔

ہمارا واسطہ گھٹیا دشمن سے پڑا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے پاس ایسا پڑوسی ہے جو انکاؤنٹر اسپیشلسٹ ہے، بھارت مسائل کا حل دہشتگردی کو سمجھتا ہے، ہمارا واسطہ ایک گھٹیا دشمن سے پڑا ہے، پاکستان بھارت کو جواب دینا جانتا ہے، سامنے آ کر مقابلہ کریں وہیں جواب دیں گے جو معرکہ حق میں دیا تھا۔

فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیاست سے متعلق کسی چیز کا جواب نہیں دوں گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا کہ سیاست کرنا سیاسی جماعتوں کا کام ہے، حکومتیں سیاستدان بناتے ہیں، صوبوں سے متعلق سوال کے جواب کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، ملکی سکیورٹی اور دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا اس کیلیے جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے