• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 10:28 شام
  • پاکستان

پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے علاوہ آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم بھی موجود ہوگی۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع مقابلہ اتوار 10 اکتوبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے کے بعد بھی سپر 7 مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں۔

ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔

View this post on Instagram

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے