• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 7:18 شام
  • پاکستان

بھارتی شہر چندی گڑھ کی نجی یونیورسٹی میں ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج نے پرتشدد شکل اختیار کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) میں احتجاج کے دوران کیمپس میں نصب ریٹائرڈ MiG-23 لڑاکا طیارے اور فوجی ٹینک پر طلبہ کے چڑھنے، گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کے ڈرامائی مناظر سامنے آئے ہیں۔

یہ احتجاج اتوار کی رات ایک بجے گرلز ہاسٹل نمبر 3 کے قریب اس وقت شروع ہوا جب طلبہ نے الزام لگایا کہ تین دن قبل ایک پلمبر نے ایک طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ہاسٹل وارڈن کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو کیمپس میں کھڑکیوں کے شیشے اور گملے توڑتے، اشیا کو آگ لگاتے اور یونیورسٹی مال کے اندر دکانوں اور گروسری اسٹور میں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

احتجاج کے دوران اے ٹی ایم کو بھی توڑا گیا جبکہ کیمپس کے باہر ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور کئی دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

احتجاج کا دائرہ نیشنل ہائی وے 44 تک بھی پھیل گیا جہاں طلب نے دہلی-امرتسر ہائی وے کو 15 گھنٹے سے زائد تک بلاک رکھا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

اتوار کی شام جب پولیس نے سڑک کھلوانے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولیس پر بوتلیں اور پتھر برسائے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ ان جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے طلبہ کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک نمونوں اور کال ریکارڈز کا جائزہ لے گی۔

کشیدگی کے بعد یونیورسٹی میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر کے پیر کی صبح تک صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ایل پی یو انتظامیہ نے پیر سے 10 دن کے لیے معمول کی کلاسز معطل اور مڈ ٹرم امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کر دیے ہیں جبکہ طلبہ کو اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظبی میں اماراتی صدر سے ملاقات کی: خبر ایجنسی کا دعویٰ

اسرائیل کا رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کیلئے کام کرنیوالے ڈچ سفارتکاروں کا سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان

بھارت میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے ہزاروں مسلمان مسجد کے اندر بیٹھ گئے

شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟

یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، نورستان اور کنڑ میں متعدد چوکیوں پر قبضہ

روس انتخابات: مسلم اکثریتی خطے چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب

آبنائے ہرمز کھولنےکی تجویز پر ٹرمپ کے ابتدائی رد عمل کے بعد ثالثوں کے ذریعے حتمی امریکی مؤقف کے منتظر ہیں: ایران

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے بھارت: طالبہ سے مبینہ زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ، گاڑیاں نذرِ آتش کردیں

• 19 منٹ پہلے گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

• 44 منٹ پہلے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ

• 1 گھنٹے پہلے وفاق نے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے

وفاق نے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے

• 1 گھنٹے پہلے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے: علی امین

لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے: علی امین

• 2 گھنٹے پہلے اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس

اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس

• 2 گھنٹے پہلے وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

• 2 گھنٹے پہلے علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم

علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے