• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:45 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

نادرا سینٹر سے بچے کا ’ب‘ فارم یا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پہلی مرتبہ بنوانے جارہے ہیں تو پہلے چند باتیں جان لیں۔

نادرا رجسٹریشن سینٹر جانے سے پہلے والدین یا قانونی سرپرست کا شناختی کارڈ نمبر، یونین کونسل، میونسپل کمیٹی یا کنٹونمنٹ بورڈ کا جاری کردہ تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ تیار رکھیں۔

پیدائش بیرون ملک ہوئی ہو تو غیر ملکی تفصیلی برتھ سرٹیفکیٹ یا پاکستانی سفارتخانے یا مشن کا ایس ون فارم یا شہریت کا سرٹیفکیٹ یا نیچرلائزیشن سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔

خوشخبری: نادرا نے اپنی ایک اور بڑی خدمت بالکل ’’مفت‘‘ فراہم کر دی!

نادرا کے مطابق تین سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو فنگرپرنٹس، تصویر اور آئرس اسکین کے لئے نادرا دفتر ہمراہ لائیں، اگر درخواست دہندہ قانونی سرپرست ہو تو مجاز عدالت سے جاری شدہ گارڈین شپ سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ بچے کا ب فارم بنوانے کے بعد پاسپورٹ بنوانا ہو تو ب فارم کے لئے بچے کی تصویر بنوانا لازم ہو گا۔

درست اور مکمل دستاویزات کے ساتھ تشریف لائیں اور کسی پریشانی کے بغیر بچے کا ب فارم بنوائیں اور مزید معلومات کے لیے 1777 پر رابطہ کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے