مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا
عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹرشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے 4 بڑی خصوصی سہولیات کا اعلان کیا گیا گیا ہے۔
نادرا نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے مختلف خصوصی سہولیات فراہم کر رکھی ہیں، جن کا مقصد شناختی دستاویزات کے حصول اور نادرا کی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ آگاہی پیغام کے مطابق ملک بھر میں نادرا کے تمام دفاتر میں بزرگ شہریوں کے لیے الگ ترجیحی کاؤنٹرز قائم ہیں، جہاں انہیں دیگر شہریوں کے مقابلے میں سہولت کے ساتھ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
چلنے پھرنے سے قاصر بزرگوں کے لیے گھر بیٹھے سہولت
نادرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے بزرگ شہری جو عمر یا جسمانی کمزوری کے باعث نادرا دفتر آنے جانے سے قاصر ہوں، ان کے لیے مین پیک کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
اس سروس کے ذریعے اہل بزرگ شہریوں کو گھر بیٹھے نادرا کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں، جس سے انہیں دفتر آنے کی زحمت سے بچایا جاسکتا ہے۔
فنگر پرنٹ مدھم ہونے پر چہرے سے تصدیق
نادرا نے بزرگ شہریوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کے حوالے سے بھی سہولت فراہم کی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ بعض افراد کے فنگر پرنٹس مدھم ہوجاتے ہیں، جس کے باعث روایتی فنگر پرنٹ کے ذریعے شناخت کی تصدیق میں دشواری پیش آسکتی ہے۔
ایسی صورت میں نادرا کے مطابق چہرے کی شناخت (فیشل ریکگنیشن) کو اصل تصدیق کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جس سے بزرگ شہریوں کے لیے شناخت کی تصدیق کا عمل آسان ہوجاتا ہے۔
60 سال سے زائد عمر پر تاحیات شناختی کارڈ
نادرا کی جانب سے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے ایک اور اہم سہولت تاحیات میعاد والا شناختی کارڈ ہے۔ نادرا کے مطابق 60 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جانے والا شناختی کارڈ تاحیات کارآمد ہوتا ہے اور اس کی دوبارہ میعاد بڑھوانے کی ضرورت نہیں رہتی۔
نادرا نے بزرگ شہریوں سے متعلق سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات کے معاملات میں متعلقہ نادرا مرکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
