اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
کراچی (11 ستمبر 2026): بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 78 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 78 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ نے مزر قائد پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ قائد اعظمؒ کی انتھک محنت سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ان کے رہنما اصول ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور انہی اصولوں کی روشنی میں پاکستان کو متحد رکھنا ہے۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ خود مختار اور باوقار ملک بنانا قائد اعظم کا عزم تھا۔ قائد کی تعلیمات پرعملدرآمد کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہم پاکستان کو ہر شعبے میں مضبوط اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بیماری کے باوجود قائد اعظمؒ نے مملکت خداداد کیلیے شبانہ روز محنت کی اور خطے کے مسلمانوں کو ایک ملک دیا۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قائدؒ کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرنا ہوگا۔
