آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
واشنگٹن(25 ستمبر 2026): ایران نے امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی اہم پیشکش کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تجویز دی ہے کہ اگر ایران کی کچھ مخصوص شرائط کو تسلیم کر لیا جائے تو آبنائے ہرمز کو محض سات دن کے اندر کھول دیا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ امن منصوبہ اور تجاویز ثالثوں کے ذریعے امریکی حکومت تک پہنچا دی گئی ہیں۔
ایرانی حکام کا ماننا ہے کہ اس پیشکش کی منظوری کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، جس کے بعد دونوں فریقین دوبارہ مذاکرات کا آغاز کر سکتے ہیں۔
اس پیشکش کو خطے میں امن اور تجارتی بحری راستوں کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم واشنگتن کی جانب سے اس پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب قریباً 80 ممالک نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے اور اس اہم بحری گزرگاہ سے جہازوں کی محفوظ و بلا رکاوٹ آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں مشترکہ بیان بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات عالمی سلامتی اور بحری آمدورفت کے حقوق و آزادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔
