• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 10:06 شام
  • پاکستان

اقوام متحدہ کے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن نے کہا ہے کہ اس کے پاس یہ ماننے کے لیے معقول شواہد موجود ہیں کہ فروری میں ایران میں ایک اسکول اور اسپورٹس کمپلیکس پر ہونے والے 2 حملوں کے پیچھے امریکا کا ہاتھ تھا اور یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔

یہ ہوشربا انکشافات 'انٹرنیشنل انڈیپیڈنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن آن ایران‘ کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں جسے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

اس رپورٹ میں فروری میں شروع ہونے والی ایران جنگ کے دوران امریکی طرزِ عمل اور ایران میں گزشتہ برس دسمبر کے اواخر میں شروع ہونے والی ملک گیر بدامنی پر ایرانی حکومت کے ردعمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

امریکی حکام اس سے قبل یہ کہتے رہے ہیں کہ ان کی تمام فوجی کارروائیاں مسلح تصادم کے قوانین کے مطابق کی جاتی ہیں جبکہ ایران بھی انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کے الزامات کو مسلسل مسترد کرتا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا کہ انہیں ایسے شواہد ملے ہیں کہ میناب شہر کے 'شجرہ طیبہ پرائمری اسکول' پر حملے کے ذمہ دار امریکی فوجی تھے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس ہولناک حملے میں اسکول کے 120 بچوں سمیت 150 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں عام شہریوں کا قتل عام ہوا اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جو کہ ایک جنگی جرم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اسکول پاسداران انقلاب کے ایک کمپلیکس کے قریب واقع تھا۔ امریکی فوج کی جانب سے اپنے ٹارگٹنگ ڈیٹا بیس میں اسکول سے متعلق معلومات کو اپ ڈیٹ نہ کرنا اور یہ تصدیق کیے بغیر حملہ کر دینا کہ آیا یہ عمارت واقعی کوئی فوجی ہدف تھی، محض ایک غفلت سے کہیں بڑھ کر تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا نے ایک شہری عمارت کو نشانہ بنانے کے نمایاں خطرے سے آگاہ ہونے اور اس کے ممکنہ نتائج سے متعلق انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کی عمارت پر براہ راست حملے کیے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے واضح کیا کہ اسکول واضح طور پر شناخت کے قابل ایک شہری عمارت تھی اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اسے کبھی فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہو۔

ماہرین لامرد کے ایک اسپورٹس سینٹر پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بھی اسی نتیجے پر پہنچے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے سے قریبی رہائشی عمارتوں اور ایک اسکول کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 22 عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، رپورٹ میں اس حملے کو بھی جنگی جرم قرار دیا گیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے مارچ میں ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے اس دن لامرد شہر پر کوئی حملہ نہیں کیا تھا۔

فیکٹ فائنڈنگ مشن کی اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی حکومت نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے لیے کیے گئے مہلک کریک ڈاؤن کے دوران ایرانی حکام بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

غزہ کے 70 فیصد علاقے سے شہریوں کو نکال چکے، فوج ’کام مکمل کرنے‘ کیلئے تیار ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

امریکی ڈرون کمپنی 'پاورس' کے پاک فوج کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کرلیا

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی

بھارت: ریاست آسام میں ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹرین سروس معطل

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی

امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

یورپی یونین نے دوسرے ممالک کیساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کر دیا

اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

سعودی عرب میں دہشتگردی اور قتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

امریکا اپنی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں بناسکتا، جے ڈی وینس

امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی گزشتہ ہفتے جرمنی میں خفیہ ملاقات ہوئی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے ایران پر حملوں کے دوران امریکا کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کے شواہد موجود ہیں: اقوام متحدہ

• 11 منٹ پہلے روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

• 21 منٹ پہلے جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں: مریم نواز

جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں: مریم نواز

• 59 منٹ پہلے غزہ کے 70 فیصد علاقے سے شہریوں کو نکال چکے، فوج ’کام مکمل کرنے‘ کیلئے تیار ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

• 60 منٹ پہلے دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

• 1 گھنٹے پہلے وزارت داخلہ کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

• 2 گھنٹے پہلے امریکی ڈرون کمپنی 'پاورس' کے پاک فوج کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کرلیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے