• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:02 شام
  • پاکستان

عطفہ جاوید 1156 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

بورڈ کے مطابق طالبہ عطفہ جاوید 1156 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، جبکہ نور فاطمہ ساجد 1151 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔ تیسری پوزیشن نبیحہ ایمان اور منیب شاہ نے مشترکہ طور پر 1142 نمبر لے کر حاصل کی۔

نتائج کے مطابق طالبات نے ایک بار پھر نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے طلبہ پر سبقت حاصل کرلی۔ مجموعی طور پر 61 ہزار 409 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 36 ہزار 896 کامیاب قرار پائے۔

بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی کامیابی کا تناسب تقریباً 60.08 فیصد رہا، جبکہ طالبات کی کامیابی کی شرح 67.56 فیصد اور طلبہ کی 46.52 فیصد رہی۔

نتائج کے اعلان کے سلسلے میں تقریب راولپنڈی بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں اراکین صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف اور ملک افتخار احمد سمیت چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود، بورڈ افسران، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے