صرف ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! دنیا کا انوکھا مقابلہ
خاتون کی جعلی افسر بن کر سیاستدان سے شادی، گھر کا صفایا کر کے فرار
برازیلین اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟
کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں
لاہور : میٹرک کے طلبا کے لیے ای بائیکس کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا تاہم 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات اہل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے میٹرک کے لاکھوں طلبہ و طالبات کو ای بائیکس کی فراہمی کے لیے تصدیقی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ای بائیک اسکیم کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کا تمام ریکارڈ متعلقہ اسکول سربراہان (ہیڈز) کو ارسال کرتے ہوئے انہیں نہم اور دہم کے طلبہ کی فوری تصدیق کی ہدایت کی ہے۔
صوبے بھر کے تمام اسکول سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل مکمل کر کے رپورٹ دوبارہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ارسال کریں۔
اہلیت کا معیار
ای بائیک اسکیم کے لیے 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات اہل ہوں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صرف تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر ہی مستحق اور اہل طلبہ کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولوں سے لاکھوں طلبہ نے پہلے ہی الیکٹرک بائیک اسکیم کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں، جس کے بعد اب تصدیقی عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
