آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن
بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ اہلیہ مناہل میری مصروفیات سے کبھی کبھار ناراض ہوتی ہیں لیکن وہ کامیابی پر خوش بھی ہیں۔
سیف علی خان ‘تماشا سیزن 4’ میں شرکت کے بعد بے حد مقبول ہوئے اور انہیں ‘دلوں کا وزیر’ کے نام سے شہرت ملی اور تب سے وہ کئی پراجیکٹس میں نظر آ چکے ہیں، نجی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں ‘بہرام’ کے کردار نے انہیں گھر گھر میں پہچان دلا دی۔
‘تماشا’ میں شرکت کے وقت سیف علی خان کی شادی کو محض چار ماہ ہی ہوئے تھے۔
اس کے بعد ان کا کیریئر تیزی سے آگے بڑھا اور انہیں شوٹنگ کے سلسلے میں اکثر سفر کرنا پڑتا ہے، حال ہی میں انہوں نے ملیحہ رحمان کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران انہوں نے شوبز کیریئر، مداحوں کی محبت اور بڑھتی ہوئی شہرت کے حوالے سے اپنی اہلیہ کے ردعمل پر بات کی۔
یہ پڑھیں: سیف علی خان کس گلوکار کے ساتھ گانا گانے کے خواہشمند ہیں؟
سیف علی خان نے بتایا کہ یہ صورتحال ان کی اہلیہ کے لیے بھی سیکھنے کا ایک عمل تھا لیکن اب وہ نئی زندگی کے ساتھ بخوبی ہم آہنگ ہو چکی ہیں۔ وہ سیف کی مصروفیات کی وجہ سے کبھی کبھار ناراض بھی ہوتی تھیں، مگر وہ ان کی کامیابی پر خوش بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان کی شادی کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں۔
ایک سوال پر اداکار نے کہا کہ ان کا خاندان نجی زندگی کو ترجیح دیتا ہے، اسی لیے وہ کبھی اپنی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے اور نہ ہی ان کی اہلیہ کو اس میں کوئی دلچسپی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ خاندان کی تصاویر شیئر کر کے وہ ‘لائیکس’ حاصل کر سکتے ہیں، لیکن ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے۔
