• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 3:52 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

نئی دہلی: خاتون یوٹیوبر کو ریلز میں نوٹوں کی گڈیاں اور سونے کے زیورات دکھانا مہنگا پڑگیا، چور گھر کا صفایا کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تامل ناڈو کے کنیا کماری ضلع میں ناگرکوئل کے قریب تمّتھوکونم سے تعلق رکھنے والے ونود کمار ایک تاجر ہیں۔ ان کی اہلیہ مدھومیتا یوٹیوبر ہیں۔

مدھومیتا اپنے خریدے ہوئے سونے کے زیورات گھر میں موجود نقد رقم کی گڈیاں اور اپنی آمدورفت سے متعلق تفصیلات دکھاتے ہوئے ریلز بناتی تھیں۔

جنہیں وہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی تھیں۔ جمعرات کو ونود کمار اور مدھومیتا ترو نل ویلی گئے تھے اور رات دیر گئے گھر واپس آئے۔

گھر کے پچھلے حصے کے دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ گھر کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ الماری میں رکھے تقریباً 120 (تقریباً 960 گرام) وزنی سونے کے زیورات اور 50 ہزار روپے نقد چوری ہو چکے تھے۔

پولیس نے متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے