آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان کے بعد انٹرنیٹ، موبائل سروس کی بندش سے متعلق اہم وضاحت آگئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، احتجاج کی وجہ سے موبائل، انٹرنیٹ سے متعلق فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ حالات کے پیش نظر پی ٹی اے کی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے اور یہ اہم فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کا یہ اہم فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
فی الحال پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے 5 اکتوبر کی نئی تاریخ اور آئندہ کے تمام سیاسی و عملی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی احکامات جلد جاری کیے جائیں گے۔
