• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:08 صبح
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

(11 ستمبر 2026): سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جو صارفین کو ان کے پروفائل پر نظر آنے والے مواد پر مزید بہتر کنٹرول فراہم کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام نے اب صارفین کیلیے یہ ممکن بنا دیا کہ وہ ان پوسٹس کو براہ راست اپنے مین پروفائل گرڈ میں شامل کر سکیں جن میں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف گروپ فوٹو شیئر کرتا ہے اور آپ کو اس میں ٹیگ کرتا ہے تو آپ اس پوسٹ کو اپنے ذاتی پروفائل گرڈ پر بھی لگا سکتے ہیں۔

یہ فیچر ان صارفین کو ایک آسان حل فراہم کرتا ہے جو دوستوں کی شیئر کردہ تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کیے بغیر یا خود وہی مواد دوبارہ اپ لوڈ کیے بغیر اپنے پروفائل پر دکھانا چاہتے ہیں۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ یہ فیچر پارٹنرشپ کی بنیاد پر کام کرنے والے کری ایٹرز کیلیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے، مواد کو دوبارہ شائع کرنے کے بجائے کری ایٹرز ان پوسٹس کو اپنے پروفائلز پر دکھا سکتے ہیں جن میں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو۔

جون 2026 میں انسٹاگرام نے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا تھا جو صارفین کو اپنے پروفائل گرڈز پر پوسٹس کی ترتیب بدلنے کی سہولت دیتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے