• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 11:32 شام
  • پاکستان

امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ نے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت گرین لینڈ میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران طے پانے والا یہ معاہدہ صدر ٹرمپ کے اس مطالبے سے ہٹ کر ہے جس میں انہوں نے آرکٹک خطے میں روس اور چین کی بڑھتی ہوئی مداخلت کو روکنے کے لیے گرین لینڈ کو باقاعدہ امریکی علاقہ بنانے کی بات کی تھی۔

تاہم گرین لینڈ کے رہنماؤں کی جانب سے مکمل امریکی تسلط کی مخالفت کے بعد یہ درمیانی راستہ نکالا گیا جس کے تحت اس خطے میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے متن کے مطابق امریکا بیلسٹک میزائل کے خطرات سے بچاؤ کے لیے گرین لینڈ میں ’گولڈن ڈوم‘ ڈیفنس سسٹم قائم کر سکتا ہے، واضح رہے کہ یورپ سے شمالی امریکا کا مختصر ترین راستہ اسی آرکٹک جزیرے سے ہو کر گزرتا ہے۔

دستخط کی تقریب سے قبل اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کو ’اس علاقے میں سلامتی اور دیگر تمام ضروریات پر مستقل کنٹرول‘ فراہم کرتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ’اب امریکا کے کسی بھی حریف کو گرین لینڈ میں فوجی موجودگی قائم کرنے یا ہماری واضح تحریری منظوری کے بغیر وہاں حساس سرمایہ کاری کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی‘۔

صدر ٹرمپ، ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن اور گرین لینڈ کے وزیر اعظم جینز فریڈرک نیلسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کی تقریر کے بعد ایک سہ فریقی تقریب میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے اس معاہدے کو ایک ایسا اقدام قرار دیا جو ’ہمیشہ قائم رہ سکتا ہے‘، ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نیٹو اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ گرین لینڈ کے حق خودارادیت کا بھی مکمل احترام کرتا ہے۔

میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں: ٹرمپ

جرمنی میں ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

"ہم نے تو ابھی آغاز کیا ہے"، ترک وزیر خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب

تین برس بعد غزہ کے اسکولوں میں پھرسے بچوں کی آوازیں گونج اٹھیں

ٹرمپ کی کوریج پر پابندی: وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا

کھدائی کے دوران کیبل کٹنے سے امریکا میں بڑا فضائی بحران، 10 ہزار پروازیں متاثر

صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گرگئی

برطانیہ نے سعودی عرب کی محدود مدت کیلئے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی

سنگاپور کے قریب بڑا مال بردار جہاز چینی ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گیا

آئل ٹینکرز کی قلت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا

روس: پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل

تازہ ترین

• 11 منٹ پہلے امریکا، گرین لینڈ اور ڈنمارک کے درمیان معاہدہ طے، امریکا کو ڈنمارک میں فوجی موجودگی بڑھانے کی اجازت مل گئی

• 2 گھنٹے پہلے جرمنی میں ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی کیوں نہیں کھیلنےدی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی کیوں نہیں کھیلنےدی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

• 2 گھنٹے پہلے میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں: ٹرمپ

• 3 گھنٹے پہلے آخر تمام کمپنیوں کے اسمارٹ فونز مستطیل چوکور ہی کیوں ہوتے ہیں؟

آخر تمام کمپنیوں کے اسمارٹ فونز مستطیل چوکور ہی کیوں ہوتے ہیں؟

• 3 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے پنجاب سے 16 ہزار اہلکار مانگ لیے: ذرائع

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے پنجاب سے 16 ہزار اہلکار مانگ لیے: ذرائع

• 3 گھنٹے پہلے جاپان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی

جاپان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی

• 3 گھنٹے پہلے ٹوائلٹ فلش کرنے کا یہ اثر جانتے ہیں؟

ٹوائلٹ فلش کرنے کا یہ اثر جانتے ہیں؟

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے