• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:17 شام
  • پاکستان

امراض قلب اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے امراض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا راز آپ کے کچن میں ہی چھپا ہوا ہے۔

درحقیقت دالوں، چنے، خشک بیجوں اور خشک مٹر کو زیادہ کھانے کی عادت ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر دیتی ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل کرنٹ ڈویلپمنٹ ان نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں 46 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو 1999 سے 2018 کے دوران ایک غذائی سروے کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔

جوان افراد میں مثانے، آنتوں، گردے، بریسٹ، معدے اور مادر رحم کے کیسز کی تعداد میں 2001 سے اب تک 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دالوں اور بیجوں کے زیادہ استعمال سے کارڈیو میٹابولک امراض جیسے امراض قلب، فالج یا ذیابیطس کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ کی غذا میں دالوں یا بیجوں کی اضافی مقدار کے استعمال سے کارڈیو میٹابولک امراض کا خطرہ 19 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ تحقیق سے واضح ہوتا ہے کہ دالوں اور بیجوں کا استعمال صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

اس سے قبل مئی 2026 میں جرنل بی ایم جی نیوٹریشن پریونٹیشن اینڈ ہیلتھ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بیجوں، دالوں اور سویا کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد بیجوں، دالوں، چنے اور سویا ملک کا استعمال کرتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق میں ماضی میں ہونے والی 12 تحقیقی رپورٹس اور 10 تحقیقی مقالوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

مختلف ممالک میں ہونے والے اس تحقیقی کام میں مجموعی طور پر 88 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے متعدد ہائی بلڈ پریشر کے شکار تھے۔

ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد محققین نے بیجوں اور دالوں کے استعمال اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا۔

پیٹ پھولنے، تناؤ اور آنتوں کے افعال متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ قبض سے روزمرہ کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد بیجوں اور دالوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 16 فیصد تک کم ہوتا ہے جبکہ سویا کے استعمال سے یہ خطرہ 19 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

یہ اثر ان افراد میں زیادہ نمایاں ہوتا ہے جو روزانہ 17 گرام بیجوں یا دالوں کا استعمال کرتے ہیں، ان میں اس خاموش قاتل مرض کا خطرہ 30 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ 100 گرام بیج یا سویا کی مقدار 5 یا 6 کھانے کے چمچ مٹر، دال، چنوں یا سویا بین کے برابر ہوتی ہے۔

اگر آپ چہل قدمی سے جسمانی وزن میں مستحکم کمی لانا چاہتے ہیں تو روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ شواہد سے نتائج کی تصدیق ہوتی ہے کیونکہ ان غذاؤں میں پوٹاشیم، میگنیشم اور غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ سب بلڈ پریشر کو صحت مند سطح میں رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہائی بلڈ پریشر کا ایک جان لیوا عنصر یہ ہوتا ہے کہ اکثر افراد کو اس سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کے شکار ہوچکے ہیں۔

جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں

روزانہ اخروٹ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت

قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا

طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ

جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے امراض قلب اور ذیابیطس سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس غذاک استعمال عادت بنالیں

• 53 منٹ پہلے انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش

انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش

• 2 گھنٹے پہلے دنیا کے سب معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن

دنیا کے سب معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن

• 2 گھنٹے پہلے وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

• 2 گھنٹے پہلے وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا

وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا

• 2 گھنٹے پہلے کراچی: چھینے جانے والے موبائلز کی لوکیشن بتانے کے باوجود پولیس موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام

کراچی: چھینے جانے والے موبائلز کی لوکیشن بتانے کے باوجود پولیس موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام

• 3 گھنٹے پہلے پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا

• 3 گھنٹے پہلے کائناتی ذرات کی دریافت میں مدد فراہم کرنیوالے سائنسدان فزکس کا نوبیل انعام جیتنے میں کامیاب

کائناتی ذرات کی دریافت میں مدد فراہم کرنیوالے سائنسدان فزکس کا نوبیل انعام جیتنے میں کامیاب

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے