لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تحقیقات میں کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک تجزیہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کا مرکزی فوکس مالی معاملات اور مشتبہ لین دین پر ہے جبکہ انگلینڈ سیریز سے پہلے اور بعد کے مالی معاملات بھی جانچ کا حصہ ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی چیک کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ عرصے میں دونوں کھلاڑیوں کے بینک اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس بات کی تحقیقات بھی جاری ہے کہ رقم کہاں سے آئی اور کس کو منتقل کی گئی جبکہ کسی کمپنی، شخص یا ادارے کی جانب سے ہونے والی مشتبہ ادائیگیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں کرکٹرز سے ان کے موبائل فون ان لاک کرائے جائیں گے
این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق موبائل فونز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو مالی لین دین سے متعلق تحقیقات سے جوڑا جا رہا ہے جبکہ پیغامات، رابطوں اور دیگر ڈیجیٹل معلومات کا بھی فارنزک تجزیہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کا ایک اہم پہلو انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس کا بھی ہے۔
واضح رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان گزشتہ روز این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوئے تھے جبکہ ذرائع کا یہ بھی بتانا تھا کہ اس سے قبل پی سی بی نےکرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کوبھیج دیا تھا۔
ناصر حسین صائم ایوب کو سی پی ایل سے واپس بلا کر ٹیسٹ کھلانے پر شدید برہم
ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈکیخلاف پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 52 رنز بنالیے، 268 رنزکا خسارہ باقی
جی سی یو کے طالب علم 1100کلومیٹرکا فاصلہ دوڑکر طےکرنےکے منفرد چیلنج پرگامزن
رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش، سوالوں کے جواب دینےکیلئےمزید وقت مانگ لیا
انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو تارکین وطن سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج
فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان فٹبال ٹیم ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل
این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آگئے
برمنگھم ٹیسٹ: کھیل کے دوسرے دن کا آغاز، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم
ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستانی مینز ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی، ویمنز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
کینسر کے خلاف دفاع مضبوط رکھا، ہاکی کے سابق کپتان محمد ثقلین کی جذباتی داستان
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے امام اور رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک جاری، مالی معاملات اور مشتبہ لین دین پر فوکس
• 22 منٹ پہلے پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
• 40 منٹ پہلے کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر جینز کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر جینز کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟
• 48 منٹ پہلے الجزائر نے اماراتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردی
الجزائر نے اماراتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردی
• 54 منٹ پہلے فیصل آباد: ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
فیصل آباد: ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
• 1 گھنٹے پہلے سلمان خان ہمیشہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟
سلمان خان ہمیشہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟
• 1 گھنٹے پہلے ناصر حسین صائم ایوب کو سی پی ایل سے واپس بلا کر ٹیسٹ کھلانے پر شدید برہم
• 1 گھنٹے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا
