• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 11:23 صبح
  • پاکستان

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اماراتی پرواز کا کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا اور اسرائیلی پلمبر نے کوپائلٹ کو قابو میں کیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کبھی طیارہ نہ اڑانے والے پلمبر نے طیارے کا کنٹرول سنبھالا، اس کی سمت اوپر کی جانب کی اور اس طرح طیارے کو کریش ہونے سے بچالیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ کہانی ہے جو انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے سنی ہے، یہ معلوم نہیں کہ یہ کہانی درست ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے مبینہ طور پر ایک پائلٹ نے کپتان پر چاقو سے حملہ کیا تھا، جس کے باعث جہاز ہچکولے کھانے لگا تھا۔

صدرٹرمپ سے پہلے برطانوی میڈیا نے مسافر امولی ایتالی کے حوالے سے بتایا تھا کہ طیارے کو گرنے سے بچانے والوں میں برطانوی پائلٹ تھا جو اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا۔

عراق میں مشن اختتام پذیر، آپ جلد ایران کے حوالے سے کچھ ہوتا ہوا دیکھیں گے: ٹرمپ

مسافر کے مطابق طیارے میں دو یورپی اضافی پائلٹ تھے جن میں سے ایک برطانوی تھا جس نے کاک پٹ میں داخل ہوکر طیارے کو واپس اوپر کیا، مستحکم کیا اور سعودی عرب میں لینڈ کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

قبل ازیں اماراتی پرواز میں پیش آئے واقعہ پر صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ٹیلیفونک بھی رابطہ ہوا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے