• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 11:23 صبح
  • پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 اور عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 اور عزم استحکام وژن کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فورسز کے آپریشنز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کو تباہ کرنے کے ساتھ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب عزم استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں بھی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں اور سرنگوں کو تباہ کیا گیا، جبکہ بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران متعدد خارجی دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد برآمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے