• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 4:48 صبح
  • پاکستان

کارگو جہاز پر پروجیکٹائل لگنے سے آگ بھڑک اُٹھی تھی اور وہ سمندر میں بے سمت سفر کرنے لگا تھا

آبنائے ہرمز کے قریب عمان کے ساحل پر ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے جس میں کم از کم دو ہلاکتوں کا دعویٰ بھی سامنے آیا تھا تاہم اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمانی حکام نے بتایا کہ اینٹیگوا و باربوڈا کے پرچم بردار کارگو جہاز ایم وی کیپ ڈاؤ کو مسندم گورنری کے ساحل سے تقریباً ڈھائی بحری میل دور نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس کے بعد جہاز کے انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عملے کے 27 ارکان کو جہاز سے نکال لیا تاہم ایک شخص جانبر نہ ہوسکا۔

بھارتی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بھارتی شہری تھا اور جہاز کے دیگر عملے میں بھی 19 بھارتی شہری تھے جو محفوظ رہے ہیں۔

Another Indian seafarer killed. Wiper Suraj Yadav of Deoria, Uttar Pradesh, is dead after MV Cape Dao was attacked today while sailing toward India. 28 crew on board, 20 of them Indian. Two torpedoes: • Port side C-deck (accommodation) • Port side hull (engine room) Assurances… pic.twitter.com/AvrD2p1Cwd .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — FSUI (@FSUIINDIA) September 23, 2026

Another Indian seafarer killed. Wiper Suraj Yadav of Deoria, Uttar Pradesh, is dead after MV Cape Dao was attacked today while sailing toward India. 28 crew on board, 20 of them Indian. Two torpedoes: • Port side C-deck (accommodation) • Port side hull (engine room) Assurances… pic.twitter.com/AvrD2p1Cwd

بھارتی فارورڈ سی مینز یونین آف انڈیا نے بتایا کہ ہلاک ملاح کی شناخت اتر پردیش کے ضلع دیوریا سے تعلق رکھنے والے سورج یادو کے طور پر کی ہے جو جہاز پر وائپر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

بیان میں بتایا گیا کہ تجارتی جہاز کو دو ٹارپیڈو لگے تھے جن میں سے ایک رہائشی حصے اور دوسرا انجن روم کے قریب لگا۔ تاہم حملے کے ذمہ دار فریق کی سرکاری طور پر شناخت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی حکام نے بھی اسی روز آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے، آگ لگنے اور عملے کے انخلا کی اطلاع دی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے