اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
تہران: ایران کے اسلامی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مغربی علاقے کی فضائی حدود میں ایک جدید ایم کیو-1 ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈرون کو آج علی الصبح نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ڈرون کو پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے زیرِ استعمال جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا، جو ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت کام کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاسداران نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعہ کب رونما ہوا۔
رہبر کی شہادت کے بعد قاتلوں کے ساتھ مذاکرات آسان نہیں، ایرانی صدر
ادھر جنوبی ایران میں 2 ایرانی ماہی گیر کشتیوں پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے بعد کئی ماہی گیر لاپتہ ہیں۔
