• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 9:20 شام
  • پاکستان

افغان میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے کی

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم افغان طلبہ کو ملک بدر کرنے سے روک دیا۔

افغان میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل وسیم الدین خٹک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کرکے میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم افغان طلبہ کے داخلے منسوخ کردیے ہیں جبکہ حکومت پاکستان میں مقیم افغان طلبہ کو ملک بدر کر رہی ہے۔

وکیل کے مطابق افغان طلبہ کئی سال سے پاکستان کے میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم ہیں، اس لیے اس مرحلے پر ان کے داخلے منسوخ کرنا مناسب نہیں۔ عدالت نے فریقین کو طلبہ کی ملک بدری سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے