• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 8:56 شام
  • پاکستان

چارسدہ میں شوہر کے ساتھ سسرال سے میکے جانے والے خاتون کو راستے میں چار ملزمان نے روک کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

چارسدہ میں سر ڈھیری پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریپ کیس میں نامزد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے، پولیس نے ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق 13 ستمبر 2026 کو تھانہ سرڈھیری میں ریپ کے مقدمے میں چار نامزد ملزمان کے خلاف رپورٹ موصول ہونے پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔

واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری بلال حلیم خان اور ایس ایچ او سرڈھیری یاسین خان سمیت پولیس افسران پر مشتمل چار خصوصی تفتیشی و آپریشنل ٹیمیں تشکیل دیں۔

پولیس ٹیموں نے مختلف پہلوؤں سے کیس کی تفتیش، دستیاب شواہد کے تجزیے اور مسلسل فالو اَپ کے ذریعے کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے مقدمے میں نامزد تین ملزمان مشال ولد عالمزیب، تیمور ولد فضل دین اور نصیر ولد تحمید، ساکنان ابراہیم زئی سرڈھیری کو گرفتار کرلیا۔

چارسدہ میں شوہر کے ساتھ میکے جانے والے خاتون سے اجتماعی زیادتی

دورانِ کارروائی گرفتار ملزم تیمور کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا، مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔

ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ جدید تفتیشی طریقۂ کار اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمات کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ چارسدہ کی تحصیل سرڈھیری کی حدود میں شوہر کے ساتھ سسرال سے میکے جانے والے خاتون کو مبینہ طور پر راستے میں چار ملزمان نے روکا اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ سر ڈھیری پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے