• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 5:26 شام
  • Australia

شاہین نے اب تک 43 فرسٹ کلاس میچز میں 166 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے

پی سی بی کی ہدایت پر شاہین شاہ آفریدی نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

لیفٹ آرم پیسر عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آنا چاہتے ہیں، شاہین ہفتے کو شروع ہونے والی ڈپارٹمنٹس کی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق انھیں ادارے کی جانب سے کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا، یاد رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے شاہین آفریدی کو ڈراپ کرتے ہوئے سلیکٹرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عدم شرکت کو وجہ قرار دیا تھا، البتہ اسی کے ساتھ بابر اعظم کو منتخب کر کے خود ہی اپنی بات کی نفی بھی کر دی تھی۔

اسٹار بیٹر نے کئی برس سے کوئی ڈومیسٹک چار روزہ میچ نہیں کھیلا، شاہین نے اب تک 43 فرسٹ کلاس میچز میں 166 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے