• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 4:03 شام
  • Australia

میسی نے کلب کے موجودہ مالکان کے ساتھ زبانی معاہدہ کرلیا ہے جبکہ تحریری طور پر قانونی و معاہداتی کارروائی باقی ہے

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپین میں فٹبال کلب کی ملکیت کے میدان میں قدم مزید آگے بڑھا دیے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے حال ہی میں اسپین کے پانچویں درجے کے کلب یو ای کورنیلا کی خریداری مکمل کی ہے اور اب دوسری ڈویژن کے کلب سی ڈی ایلڈینسے کے اکثریتی شیئرز خریدنے کے لیے بھی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میسی نے کلب کے موجودہ مالکان کے ساتھ زبانی معاہدہ کرلیا ہے جبکہ تحریری طور پر قانونی و معاہداتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد چند روز میں ملکیت کی منتقلی متوقع ہے۔ اس طرح میسی بیک وقت اسپین کے دو فٹبال کلبوں کے مالک بن جائیں گے۔

سی ڈی ایلڈینسے کی موجودہ صورتحال تاہم میسی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوسکتی ہے۔ کلب نے رواں سیزن کے چار لیگ میچز میں صرف دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ کوچ کلاڈیو باراغان کو بھی حال ہی میں عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میسی کی ملکیت میں کلب میں نئے کوچ اور انتظامی تبدیلیوں کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے