• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 12:56 شام
  • پاکستان

دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر 30 روز کے لیے ہوگا

بلوچستان حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر 30 روز کے لیے ہوگا، جس کے تحت عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، اجتماع اور جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اسی نوعیت کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

بابر یوسفزئی کے مطابق عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب یا ایسا کوئی ذریعہ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

معاون برائے داخلہ کے مطابق موجودہ اقدامات کا مقصد عوامی امن و سکون، قانون و نظم اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے