• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:28 صبح
  • پاکستان

قومی شاہراہوں پر بلا تعطل آمدورفت یقینی بنانا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے، معاون برائے داخلہ

بلوچستان حکومت نے سوراب، خضدار اور وڈھ میں قومی شاہراہ پر احتجاج، دھرنوں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف 3 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق قومی شاہراہوں پر بلا تعطل آمدورفت یقینی بنانا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ این 25 شاہراہ کی بندش سے مریضوں، مسافروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوامی مشکلات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بابر یوسفزئی نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو دفعہ 144 پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے