• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 8:02 شام
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ترقیاتی چیلنجز کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل معاونت اور شراکت داری کو سراہا

وزیراعظم شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات میں پاکستان کے ترقیاتی چیلنجز، پولیو کے خاتمے، صحت، غذائیت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سےگیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد میں گیٹس فاؤنڈیشن کی نمائندگان کلپنا کوچر اور انیتا زیدی شامل تھیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ترقیاتی چیلنجز کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل معاونت اور شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے قومی پروگرام کو اعلیٰ ترین سطح پر سرپرستی حاصل ہے، گیٹس فاؤنڈیشن نے پولیو کے خاتمے، صحت، غذائیت، مالیاتی شمولیت اور معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں، غذائی تحفظ، زچہ و نوزائیدہ صحت، غربت کا خاتمہ اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم اصلاحاتی ترجیحات، گورننس ریفارمز ایجنڈا کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیش لیس اکانومی پاکستان کی حکومت کے تبدیلی کے ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے،کیش لیس پاکستان کا مقصد عام شہریوں کی زندگی آسان بنانا، حکومتی نظام میں شفافیت بڑھانا اور سرکاری رقوم کو بغیر کسی تاخیر یا ضیاع کے مستحقین تک پہنچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور گیٹس فاؤنڈیشن کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مستحق خواتین کو اپنی مالی معاونت براہ راست، محفوظ اور باوقار انداز میں ملنی چاہیے۔

وزیراعظم نے گیٹس فاونڈیشن کے ساتھ مل کر خواتین کی مالیاتی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے لیے مرکوز اقدامات پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، ملاقات میں پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو مزید مؤثر بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے