• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:08 صبح
  • پاکستان

اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی میں اضافہ اورعوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کرسٹینا جارجیوا

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹینا جارجیوا نے کہا ہے کہ اصلاحات پر مضبوط عمل درآمد سے معاشی استحکام کی وجہ سے پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں دوبارہ رسائی میں مدد ملی ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا اور اس میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات پر مضبوط عمل درآمد سے معاشی استحکام برقرار رکھنے، اعتماد بحال کرنے اور پاکستان کی دوبارہ عالمی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملی ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

I had the opportunity to meet with Prime Minister @CMShehbaz on the margins of #UNGA to discuss Pakistan's reforms. Strong implementation has helped preserve stability, restore confidence & regain market access. Continued reforms will help lift growth & improve people's lives. pic.twitter.com/jiELSQysYw — Kristalina Georgieva (@KGeorgieva) September 23, 2026

I had the opportunity to meet with Prime Minister @CMShehbaz on the margins of #UNGA to discuss Pakistan's reforms. Strong implementation has helped preserve stability, restore confidence & regain market access. Continued reforms will help lift growth & improve people's lives. pic.twitter.com/jiELSQysYw

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے