• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 2:47 صبح
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

وانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کےساتھ گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی آمدورفت کی وجہ سے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بھی سابق صدر شہید رئیسی کی پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے، شہید رئیسی کی پالیسی تھی کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جائیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئندہ دورہ ایران دو طرفہ امور سے متعلق ہے، ان کے ساتھ وزیرخزانہ یا اقتصادی شعبے کے کوئی سربراہ کل ایران آئیں گے۔

ایرانی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ دورہ دونوں ممالک کے صدور کی سطح پر دستخط شدہ معاہدوں کو آگے بڑھانے کیلئے ہے، پاکستان ثالث ملک ہے تو ایسے سفر میں پیغامات کا تبادلہ بھی ایک طبعی امر ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ معاملات اور پہلے سے طے شدہ مفاہمت پر عمل درآمد کے جائزے تک محدود ہوگا اور ان کے پاس امریکی پیغام یا کسی خصوصی تجویز کی کوئی اطلاع نہیں۔

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات بھی کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے جاری رکھنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ کشیدگی کے باوجود تہران اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

ان کے مطابق امریکا کے ساتھ اسلام آباد میں طے پانے والے معاہدے میں ممکنہ خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے طریقہ کار موجود تھا، تاہم واشنگٹن نے معاہدہ ختم کرکے بحری ناکہ بندی بحال کردی۔ انہوں نے 3 بحری جہازوں پر مبینہ حملوں کے دعوؤں کو بھی غیر ثابت شدہ قرار دیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے