• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 12:37 شام
  • پاکستان

عالمی سطح پر شپنگ روٹس متاثر ہوئے تو کراچی پورٹ کے لیے ٹرانس شپمنٹ کے نئے تجارتی مواقع پیدا ہوئے

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت کراچی پورٹ 138 سال سے پاکستان کی بحری تجارت میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

گزشتہ مالی سال کراچی پورٹ نے اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ کارگو اور کنٹینرز ہینڈل کیے، کراچی پورٹ کی کارگو ہینڈلنگ 53 ملین ٹن سے بڑھ کر 55.8 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ریکارڈ کارگو کے ساتھ کراچی پورٹ پر گزشتہ مالی سال 2 ہزار 115 بحری جہازوں کی آمدورفت بھی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر شپنگ روٹس متاثر ہوئے تو کراچی پورٹ کے لیے ٹرانس شپمنٹ کے نئے تجارتی مواقع پیدا ہوئے۔

خلیجی تنازع کے دوران کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اور بحران کو تجارتی موقع میں تبدیل کیا گیا۔

پاکستان کے تقریباً 60 فیصد کارگو کا انحصار کراچی پورٹ سے منسلک تجارتی نظام پر ہے جو بندرگاہ کی قومی اہمیت واضح کرتا ہے۔

میری ٹائم ٹاسک فورس کے اقدامات اور عالمی کسٹمز ٹرانزٹ نظام سے وسطی ایشیا سمیت دیگر ممالک تک پاکستانی کارگو کی ترسیل مزید آسان ہو رہی ہے۔ بہتر بندرگاہی کارکردگی، ٹرانس شپمنٹ اور علاقائی رابطوں میں بہتری پاکستان کو خطے کے اہم تجارتی اور لاجسٹکس مرکز بن گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے