نئے صوبوں کا قیام مؤثر انتظامیہ، متوازن ترقی اور دہلیز پر بنیادی سہولیات کی ضمانت ہے
بلوچستان کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے نئے صوبے کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے اسے عوامی سہولت اور ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔
نئے صوبوں کا قیام مؤثر انتظامیہ، متوازن ترقی اور دہلیز پر بنیادی سہولیات کی ضمانت ہے۔
بلوچ طالب علم اور صحافی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے بجائے انتظامی معاملات تک رسائی کے لیے گوادر اور مکران کو ملا کر نیا صوبہ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
گوادر کے مقامی رہائشی نے نئے صوبے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے معاشی لحاظ سے خود مختاری حاصل ہوگی، نئے صوبے کے قیام سے ساحلی علاقوں میں ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ ملنے کی امید ہے۔
لسبیلہ کے مقامی شہری کے مطابق نئے صوبے کے قیام سے عوام کو دہلیز پر نئے مواقع میسر آئیں گے، جس سے انہیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ اوتھل اور حب کے مقامی شہریوں نے نئے صوبوں کے قیام کو عوامی سہولت کے لیے اہم قرار دیا۔
نئے صوبے کے قیام سے عوام کو بہتر انتظامی رسائی، معاشی خود مختاری اور ترقی کے نئے مواقع میسر آنے کی امید ہے۔
