• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:28 صبح
  • پاکستان

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

کراچی (4 اکتوبر 2026): آئی فون 18 سیریز کے فون بیش قیمت ہیں جو افراد یکمشت ادائیگی نہیں کر سکتے وہ آسان اقساط پر بھی اس کے مالک بن سکتے ہیں۔

آئی فون 18 میکس اور پرومیکس نے مارکیٹ میں آتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔ یہ بیش قیمت موبائل فون پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ تاہم مہنگا ہونے کے باعث ہر شخص اس فون تک دسترس نہیں رکھتا۔

آئی فون 18 پرو میکس کی قیمتیں اندازے کے مطابق 5 لاکھ 60 ہزار روپے سے شروع ہو کر 6 لاکھ روپے تک جاتی ہیں۔

پی ٹی اے (PTA) سے منظور شدہ آئی فون 18 پرو کی قیمت 5 لاکھ 65 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 6 لاکھ 5 ہزار روپے سے شروع ہو کر 10 لاکھ روپے (1 ملین) تک پہنچتی ہے۔

پاکستان میں آئی فون 18 پرو کی قیمت

256 جی بی (GB) والا ورژن تقریباً 5 لاکھ 65 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ 2 ٹی بی (TB) کنفیگریشن کا انتخاب کرنے والے صارفین کو لگ بھگ 10 لاکھ 75 ہزار روپے (1.075 ملین) ادا کرنے ہوں گے۔

پاکستان میں آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت

256 جی بی والا آئی فون 18 پرو میکس 6 لاکھ 5 ہزار روپے سے شروع ہوتا ہے، جبکہ ٹاپ اینڈ (اعلیٰ ترین) 2 ٹی بی ورژن کی قیمت 11 لاکھ 15 ہزار روپے (1.115 ملین) تک پہنچتی ہے۔

وہ صارفین جو فون کی مکمل قیمت یکمشت ادا نہیں کرنا چاہتے، وہ اہل کریڈٹ کارڈز کے ذریعے اقساط کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آئی فون میکس اور پرومیکس تین ماہ، 6 ماہ، 9 ماہ اور ایک سال کی آسان اقساط پر بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اقساط پر آئی فون 18 پرو میکس:

ہر مدت کے لیے اقساط میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، اس لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ اقساط کے منصوبوں کا موازنہ صرف ماہانہ ادائیگی کی بنیاد پر کرنے کے بجائے متعلقہ بینک پورٹلز پر جا کر ادائیگی کی کل رقم (ٹوٹل ری پیمنٹ) چیک کریں۔

آئی فون 18 کی پی ٹی اے رجسٹریشن قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر الگ الگ ہیں۔

پاکستان میں آئی فون 18 پرو پر پی ٹی اے کا ٹیکس

پاکستان میں آئی فون 18 پرو میکس پر پی ٹی اے (PTA) ٹیکس

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے