• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 2:08 صبح
  • پاکستان

کووڈ-19 ویکسینیشن کے حوالے سے میں خود بہت تذبذب کا شکار تھا اور مجھے شدید تحفظات تھے: شاکا

انگلش پریمیئر لیگ کے فٹبال کلب سنڈرلینڈ کے گرانیت شاکا نے کووڈ-19 وبا کے دوران جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کھلاڑی کو اعتراف کے نتیجے میں بھاری جرمانے یا ممکنہ طور پر جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

33 سالہ سوئس کپتان نے لوسرن شہر کے پبلک پراسیکیوٹر دفتر کی جانب سے جاری فوجداری تحقیقات کے دوران اپنے ملک کے آئندہ نیشنز لیگ کے میچز سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب یہ شبہ پیدا ہوا کہ لوسرن کی ایک خاتون ڈاکٹر نے بعض افراد کو ویکسین لگائے بغیر ہی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس جاری کیے تھے۔

ڈاکٹر نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ تاہم، شاکا نے انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں اس معاملے میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ان کے ماضی سے متعلق ایک معاملے پر بہت کچھ رپورٹ کیا گیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس بارے میں ذاتی طور پر اپنا مؤقف بیان کریں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کووڈ-19 ویکسینیشن کے حوالے سے وہ خود بہت تذبذب کا شکار تھے اور انہیں شدید تحفظات تھے۔ انہیں ویکسین پر عدم اعتماد تھا اور وہ خوف اور بے یقینی کی کیفیت سے دوچار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جذباتی صورتحال میں، انہوں نے اپنے ان سوالات کے جوابات مناسب طریقے سے حاصل کرنے کے بجائے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا اور اب وہ واضح طور پر سمجھتے ہیں کہ یہ درست اقدام نہیں تھا۔ یہ ایک غلطی تھی اور انہیں اس پر افسوس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے فیصلے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، حقائق واضح کرنے کے لیے ہونے والی کارروائی کا سامنا کریں گے اور متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے