• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 3:17 شام
  • Australia

نیپرا نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی اور نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے، جس سے بجلی صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں مذکورہ اضافہ وصول کیا جائے گا اور صارفین سے اس دوران ہر ماہ 52 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیپر ا نے نوٹیفکیشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا ہے جبکہ اس سے قبل نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے