• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 10:46 صبح
  • Australia

نمائش میں صحت کے شعبے سے وابستہ 400 سے زائد برانڈز اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کریں گے

23ویں ہیلتھ ایشیا 2026 کا انعقاد ملک میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستان کی سب سے بڑی صحت سے متعلق نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 23ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 10 سے 12 ستمبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

نمائش کا انعقاد ایس آئی ایف سی ، وزارتِ قومی صحت اور ای کامرس اینڈ گیٹوے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں عالمی ماہرین، طبی ادارے، دواساز کمپنیاں اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔

نمائش میں صحت کے شعبے سے وابستہ 400 سے زائد برانڈز اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کریں گے۔ 30 سے زائد بین الاقوامی مقررین اور 270 سے زائد مقامی ماہرین ہیلتھ ایشیا میں شریک ہوں گے۔

ایونٹ میں چین، ترکیہ، ایران، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ ہیلتھ ایشیا 2026 کا انعقاد جدید تحقیق، سرمایہ کاری اور پائیدار صحت کے وژن کی عکاس ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے